پاکستانی شوبز انڈسٹری کے یہ مشہور ستارے کون ہیں اور بچپن میں کیسے دکھتے تھے؟ جانئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم اپنی اس اسٹوری میں ایسے تین بچوں کی تصویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جو بچپن سے جوانی میں کافی حد تک تبدیل ہوچکے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ ان کے مداح بھی انھیں پہچان پاتے ہیں یا نہیں؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے یہ مشہور ستارے کون ہیں اور بچپن میں کیسے دکھتے تھے؟ دیکھیں کچھ پرانی تصاویر اور پہچانیں۔
یہ بچہ اب کونسا بڑا اسٹار ہے؟


یہ بچہ کون ہے کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟
چلیں ہم آپ کو ایک اشارہ دے دیتے ہیں کہ تصویر میں موجود یہ شخص اس بچے کے ماموں ہیں اور یہ ننھا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کا نامور گلوکار بن چکا ہے۔
یوں تو عمر میں یہ ابھی بھی زیادہ بڑے نہیں لیکن کافی نام کما چکے ہیں اور رواں سال منگنی بھی ہوچکی ہے۔
چلیں اگر آپ نہیں پہچان پائے تو ہم بتا دیں کہ تصویر میں نظر آنے والا یہ کھویا کھویا سے بچہ عاصم اظہر ہیں۔
عاصم اظہر صرف گلوکار ہی نہیں بلکہ اداکاری میں بھی شہرت کما چکے ہیں۔


سوٹ بوٹ والا یہ بچہ اب کو نسا ٹی وی اسٹار ہے؟


سوٹ بوٹ پہنے مگر چہرے پر بلا کی معصومیت رکھنے والے اس بچے کو شاید ہی کوئی پہچان سکے کیوں کہ جہاں یہ بچپن میں تھوڑے گول مٹول سے تھے وہیں بڑے ہو کر کافی اسمارٹ ہوچکے ہیں۔
پہچانا ؟ نہیں تو چلیں ہم بتاتے ہیں۔
اوپر والی تصویر میں ہم نے جس بچے کا ذکر کیا ہے وہ پاکستان کے وراسٹائل اداکار عثمان مختار ہیں۔
عثمان مختار نے اپنے پہلے ڈرامے انا سے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرنی شروع کردی تھی جس کے بعد سارہ خان کے ساتھ ان کا ڈاکٹر حارث کا کردار کاف مشہور ہوا۔
اب تک عثمان مختار کئی مشہور ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں جن میں انا، ثبات، ہم کہاں کے سچے تھے شامل ہیں۔ انہوں نے پرچی اور جاناں جیسی فلمیں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہ کون ہے؟


بچپن سے ہی مائیک کے سامنے شلوار قمیض اور واسکٹ پہنے اس بچے کو تو شاید آپ پہچان ہی گئے ہوں۔
اگر نہیں پہچان پائے تو ہم بتا دیں کہ یہ آج بھی ملک کے مشہور میزبان کے طور پر جانے جاتے ہیں اور گیم شوز میں بھی کافی مقبول ہیں۔

یہ ہیں پاکستان کے ممتاز ٹی وی میزبان وسیم بادامی جنھوں نے اپنا سفر نیوز اینکر کے طور پر شروع کیا اور اس کے بعد گیم شوز اور سیاسی پروگرام کی بھی میزبانی کی۔

Recent Posts

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

5 mins ago

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی…

17 mins ago

کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ترجمان کے…

28 mins ago

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا…

47 mins ago

شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک…

59 mins ago

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم درآمد سکینڈل کی شفاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درا?مد…

1 hour ago