مس مارول کے پریمئیر پر مہوش حیات کی انٹری، مداح دنگ رہ گئے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والے مس مارول سیریز کے ریڈ کارپٹ پریمیئر میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور ثمینہ احمد کی انٹری نے مداحوں کو دنگ کر دیا۔
پریمیئر کے موقع پر کاسٹ کے اعلان نے سب کی توجہ اس وقت ریڈ کارپٹ پر مرکوز کر دی جہاں معروف پاکستانی اداکارہ اور مہوش حیات اور ثمینہ احمد بھی دیگر فنکاروں کے ہمراہ وہاں نظر آئیں۔ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے مارکیٹنگ کے صدر اسد ایاز نے مس مارول کی کاسٹ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں پاکستانی اداکارائیں بھی موجود نظر آئیں۔


اس موقع پر مہوش حیات کو نیلے رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا گیا جبکہ ثمینہ احمد نے مشرقی لباس کا انتخاب کیا اور سادہ سیاہ ساڑھی پہنی۔

شرمین عبید چنائے بھی تقریب میں نظر آئیں، انہوں نے اپنے بالوں میں گجرے کے ساتھ سادہ سفید شلوار قمیض کا انتخاب کیا۔