’’عاطف اسلم سمیت پاکستانی سب گلوکاروں کا کوئی توڑ ہی نہیں‘‘ نیہا ککڑ کھل کر بول پڑیں

دبئی(قدرت روزنامہ)با لی وڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ نے متحد ہ عرب امارات میں منعقد ہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر ایک مداح کے سوال پر کہا کہ پاکستان کے ٹیلینٹ کا کوئی ثانی نہیں .
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ گلوکارہ نیہاککڑکی ایک ویڈیو وائیرل ہوئی ہے جس میں وہ دل کھول کر پاکستانی گلوکاروں کی تعریف کر رہی ہیں .

حال ہی میں نیہاککڑ کی متحدہ عرب امارات میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ سے ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے . جس میں و ہ دل کھول کر بو رہی ہیں ، نیہا ککڑ نے کہا کہ 'ناصرف عاطف اسلم بلکہ مجھے پاکستان کے دیگر گلوکار بہت پسند ہیں ، پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں' . گلوکارہ نے مزید کہا کہ 'پاکستانی ٹیلنٹ کا جواب نہیں، پاکستان میں بہت زیادہ اور زبردست ٹیلنٹ ہے، میں پاکستانی میوزک کی مداح ہوں' . نیہا ککڑ نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ' میں پاکستان کے تمام فینز کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں جانتی ہوں کہ مجھے وہاں کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں' . بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی وائرل ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے ان کے مزاج کو خوب سراہا اور ان کی صاف گوئی کی بھی کافی تعریف کی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

. .

متعلقہ خبریں