اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی، پٹرول بم، بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، ایسے میں شہبازشریف نے50 روزہ دور حکومت میں 5 غیر ملکی دورہ کئے .
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مشکلات میں ہے، مہنگائی،پٹرول بم،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے ، ایسے میں شہبازشریف نے50 روزہ دور حکومت میں 5 غیر ملکی دورہ کئے، جس میں 11 روز پاکستان سے باہر گزارے اور لندن میں سزایافتہ اشتہاری نواز شریف کوملنے گئے .
پاکستان مشکلات میں ہے مہنگائی، پٹرول بم، بجلی کئ گرج چمک، گیس کا میزائل ، ڈالر کی اونچی اڑان لیکن
شہباز شریف نے 50 روزہ دور حکومت میں 5 غیر ملکی دورہ کئے ہے جس میں 11 روز پاکستان سے باہر گزارے ہے جس میں لندن کا دورہ بھی شامل ہے جس میں سزا یافتہ اشتہاری نواز شریف کو ملنے گیا تھا— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 4, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں فرخ حبیب نے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے کہا کہ 18فروری کوفرد جرم عائد ہونا تھی، 4ماہ ہونےکوہیں فردجرم موخر کی جارہی ہے، شہبازاورحمزہ کی عبوری ضمانت منسوخ کرکےگرفتاری کرنی چاہیے .
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےمنی لانڈرنگ کیس کافیصلہ بغیرتعطل کےآناچاہیے، سپریم کورٹ سوموٹو لےچکا ہے،کرپشن کیسزکا فیصلہ بغیرتعطل آناچاہیے .
. .18فروری کوفرد جرم عائد ہونا تھی 4ماہ ہونے کوفرد جرم موخر کی جارہی ہے . شہباز شریف اورحمزہ کی عبوری ضمانت کینسل کرکےگرفتاری عمل میں آنی چاہیے . 16 ارب FIAمنی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ بغیر تعطل کےآناچاہئے .
سپریم کورٹ کا Fair trail سوموٹو لےچکا ہےان کرپشن کیسسز کا فیصلہ بغیرتعطل کےآناچاہئے— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 4, 2022