پی ٹی آئی استعفوں کا معاملہ ، حکومتی اتحاد نے حکمت عملی مرتب کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں اتفاق ہوگیا ، 6 جون سے استعفوں کے معاملے پر باقاعدہ کارروائی کے آغاز کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی استعفوں کے معاملے پر حکومتی اتحاد نے حکمت عملی مرتب کرلی اور پی ٹی آئی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 جون سے استعفوں کے معاملے پر باقاعدہ کارروائی کے آغاز کا امکان ہے ، حکومتی اتحاد کی 25 سے 30 اراکین کو استعفیٰ دینے سے روکنے پر قائل کرنے کی کوشش ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ 3 اراکین شاہ محمود قریشی، فوادچوہدری اور شیریں مزاری نے اسمبلی میں استعفوں کاا علان کیا ، تینوں اراکین تصدیق کیلئے آئیں یا نہ آئیں استعفے منظور ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مزید اراکین کی تقاریر کا ریکارڈ اسمبلی اسٹاف چیک کررہا ہے، مزید 3 سے 4 اراکین کے اسمبلی خطاب کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جن اراکین کے خطاب کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ، ان میں اسد قیصر، قاسم سوری اوراسدعمر شامل ہیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 3 سے 6 یا 10 اراکین کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔