شوہرراج کندرا کے بعد شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف بھی مقدمہ درج ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ)شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں تاہم اب اداکارہ خود بھی بڑے مسئلے میں پھنس گئیں ہیں کیونکہ اداکارہ اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں مبینہ دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لکھنو کے دو مختلف تھانوں میں شلپا اور ان کی والدہ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور پولیس نے دونوں مقدمات میں تحقیقات کے عمل کو تیز کردیاہے۔اداکارہ شلپاشیٹی ایک فلاحی ادارہ چلاتی ہیں ، جہاں ان کی والدہ سنندا شیٹی ڈائریکٹر ہیں اور اداکارہ خود کمپنی کی چیئرمین ہیں۔اس کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور ان کی والدہ نے فلاح و بہبود کے مرکز کی ایک برانچ کھولنے کے لیے دو افراد سے لاکھوں روپے لیے تاہم وعدہ پورا نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے شلپا شیٹی اوران کی والدہ سنندا شیٹی سےکیس کی تحقیقات کے لیے نوٹس بھیج دیا ہے۔