پوپ فرانسس کے نام بھیجےگئے لفافے میں سے 3 گولیاں برآمد
ویٹیکن سٹی ((قدرت روزنامہ) ویٹیکن سٹی میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے نام پر بھیجے گئے لفافے میں سے پستول کی 3 گولیاں بر آمد ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پوپ فرانسس کے نام پر ان کی رہائش گاہ کے پتہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک لفافہ میل باکس میں رکھا گیا تھا جس میں سے تین گولیاں نکلی ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ڈاکیے نے رات گئے میل باکس کی تلاشی کے دوران دی جوکہ پوپ کے رہائشی پتہ پر بھجوایا گیا ہے ، اس لفافے کو فوری طور پر ضبط کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شہری حکام کے ترجمان کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔