دیر بالا(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے دور حکومت اور شہباز حکومت کی معاشی کارکردگی کا موازنہ کردیا .
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے دیر بالا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، بجلی،گیس مہنگی ہونے سے ساری چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں، ہم ملک کی دولت میں اضافہ کرنےکی کوشش کررہے تھے، ہم کوشش کر رہے تھے کہیں اورسے پیسےجمع کرکے لوگوں کا بوجھ کم کریں، ہم نے پاکستان کی تاریخ میں سب سےزیادہ ٹیکس اکٹھا کیا .
اپنے دور حکومت میں معاشی کارکردگی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں ملکی آمدنی میں 6فیصداضافہ ہوا، ہم جب حکومت میں آئے تو 16 ہزار 180روپے اوسط آمدنی تھی، ہمارے ساڑھے 3 سال میں 26 ہزار 300 روپے اوسط آمدنی ہوئی، ہمارےدورمیں اوسط آمدنی میں 62فیصداضافہ ہوا .
سابق وزیراعظم نے بتایا کہ ہم صحت کارڈلائے، سودکےبغیرغریبوں کوقرضےفراہم کیے، ہم نےساری کوشش کی ملکی عوام پربوجھ کم کیاجائے، ہمارےدورمیں برصغیرمیں سب سےزیادہ روزگارپاکستان میں تھا .
شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ آصف زرداری،شہبازاورنوازشریف ہیں، امپورٹڈحکومت کےتینوں سربراہوں کےپیسےباہرپڑےہیں، رات کواس امپورٹڈحکومت نےعوام کوایک اورتحفہ دیا اور رات کے اندھیرےمیں 45 فیصدگیس کی قیمت بڑھادی گئی . ان کا کہنا تھا کہ اچھی بھلی حکومت چل رہی تھی،ریکارڈبرآمدات تھیں، یہ حکومت جب سےآئی ہے10فیصدبرآمدات میں کمی آچکی ہے، ریکارڈ فصلیں ہوئیں،آئی ٹی برآمدات میں 75فیصداضافہ ہوا .
شہباز حکومت کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کے30دنوں میں آٹےکی قیمت 38فیصدبڑھی، بڑےگوشت کی قیمت میں 20فیصداضافہ ہوا، حمزہ شہبازکامرغی کاکاروبارہے،قیمت میں 26فیصداضافہ ہوا، دودھ،تیل اورگھی کی قیمتوں میں 50فیصداضافہ ہوا، دالوں کی قیمتوں میں 22فیصداضافہ ہوا،عانڈوں کی قیمتوں میں 24فیصداضافہ ہوا .