وینا ملک نے ہونٹوں کی بوٹیکس سرجری کرالی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل وینا ملک نے چہرے کے ساتھ ہونٹوں کی بوٹیکس سرجری بھی کرالی ہے ۔سرجری کرانے کے بعد وینا ملک کے چہرے میں واضح تبدیلیاں آئی ہیں ، ہونٹوں کی بوٹیکس سرجری معروف ہالی ووڈ بزرگ اداکاراؤں نے بھی کرائی ہے ۔ انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ شیئر کیں ۔

واضح رہے کہ 37 سالہ اداکارہ کا اصلی نام زاہدہ ملک ہے وہ راولپنڈی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور مزاحیہ اداکارہ کی حیثیت سے کیا ، انہوں نے سال 2002 میں فلم تیرے پیار میں شان اور زارا شیخ کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیا ، ریلٹی شو بگ باس اور بھارت میں قابل اعتراض فوٹو شوٹ کرانے سمیت وہ کئی تنازعات کا شکار رہیں ۔

بھارت میں ہی انہوں نے اپنے سالگرہ کے دن ایک منٹ میں سب سے زیادہ بوسے وصول کرنے کا ریکارڈ بنا کر گنیز بک میں اپنا نام شامل کرایا ، 137 افراد نے ایک منٹ میں ان کے ہاتھ پر بوسہ دیا ، وینا ملک نے یہ ریکارڈ بھارتی اداکار سلمان خان سے چھینا ، اس سے قبل یہ ریکارڈ سلمان کے پاس تھا۔

وینا نے سال 2013 میں ایک تاجر اسد خٹک سے شادی کرلی ، ان کی یہ شادی پانچ سال تک چلی جس دوران ان کا ایک بیٹا بھی پیدا ہوا ، وینا نے سال 2018 میں اپنی طلاق کی تصدیق کی ۔