دعا زہرہ کو پنجاب سے بازیاب کرا لیا گیا

بہاول نگر(قدرت روزنامہ)دعا زہرہ کو پنجاب سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی دعا زہرہ کو ایک ماہ اور 21 روز بعد بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں سے بازیاب کروا لیا گیا۔
سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کے شوہر کو بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، دونوں کو قانونی تقاضوں کے بعد کراچی لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس نے سانگھڑ میں بھی چھاپے مارے تھے جبکہ دعا زہرہ نے 26 اپریل کو لاہور میں پولیس کو شوہر کے ساتھ رہنے کا بیان دیا تھا تاہم سندھ ہائیکورٹ نے دونوں کو ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ چند روز قبل سندھ پولیس نے دعا زہرا کی بازیابی کے لیے وزارت داخلہ سے مدد مانگی تھی۔