بیٹے کو میڈیا سے دور رکھتے ہیں کیونکہ ۔۔ جانیے بھارتی اداکار اکشے کمار بیٹے سے متعلق کس چیز سے ڈرتے ہیں اور کیا وہ بیمار ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکاروں کو ان کے بچوں کے ساتھ بہت کم دیکھا گیا ہے مگر ان اداکاروں میں سے بیشتر ایسے ہیں جو کہ مشہور تو ہیں لیکن ان کے بچوں کو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اکشے کمار کے بچوں سے متعلق بتائیں گے۔

5 2 1 300x249

مشہور اداکار اکشے کمار بھارتی فلم انڈسٹری کے وہ اداکار ہیں جنہوں نے کامیڈی سمیت کئی قسم کی فلموں میں کام کیا ہے اور کامیابی بھی سمیٹی ہے۔
لیکن اکشے کمار کو ان کے بچوں کے ساتھ بہت کم دیکھا گیا ہے، ان کے بیٹے اور بیٹی عام طور پر کیمرے کے سامنے نہیں آتے ہیں البتہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر ضرور موجود ہیں۔
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنا ایک بیٹے اور بیٹی کے والدین ہیں، لیکن دونوں اداکاری اور میڈیا کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ والدین بچوں کو زیادہ وقت بھی نہیں دے پاتے ہیں، لیکن اس سب میں بچے بھی اپنی زندگی میں مگن ہیں۔

5 3 1 300x171

اکشے کمار کے بیٹے آرو سے متعلق بھارتی سوشل میڈیا پر کئی طرح کی قیاس آرائیاں بھی سامنے آ چکی ہیں، بیٹے کے بیمار ہونے اور نشہ آور ادویات کرنے کی افواہ گردش کر چکی ہے، لیکن اس سب میں اکشے کمار بیٹے سے متعلق خبروں پر افسردہ ہو جاتے ہیں۔
اپنے بیٹے سے متعلق اداکار کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا میرا سائنس کا ٹیچر ہے جو کہ ہر دن کچھ نیا سیکھتا ہے اور پھر ہمیں بھی سکھاتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بہت مختلف ہے، وہ نہیں چاہتا کہ کوئی بھی اسے اپنے والد کی وجہ سے یاد کرے جبکہ وہ کی کو بھی یہ نہیں بتاتا کہ میں اکشے کمار کا بیٹا ہوں۔ اسے ہمیشہ ہی اپنی خود کی پہچان بنانے کا شوق ہے۔

5 4 300x171

یہی وجہ ہے کہ میں بیٹے کے ان جذبات کی قدر کرتا ہوں، اکشے کمار کی بیٹی نیتارا کی عمر 7 سال کی ہے، نیتارا گھر کی سب سے لاڈلی اور چہیتی بچی ہے، جسے والدین اور بھائی پیار کرتے ہیں۔
اکشے کمار بھی نیتارا کے ساتھ خاص وقت بتاتے ہیں۔ اداکار نے بچوں کو فلم انڈسٹری میں آنے یا نہ آنے سے متعلق بھی یہی کہا ہے کہ یہ بچوں کا اپنا فیصلہ ہے کہ وہ کس طرف جائیں۔