خشک سالی ختم، طویل ترین مون سون بارشوں کے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں ، کہاں کہاں جم کر بارشیں ہوں گی؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خشک سالی کےخاتمہ کی خوشخبری سنا دی گئی۔موسمیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پری مون سون بارش کا سلسلہ 12اور11 جون سے پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں شروع ہوگا جہاں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ سندھ اوربلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارشوں کے امکانات ہیں۔ 10 جون سے لے کر 14 جون تک ایک پری مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک میں بارش برسائے گا اس دوران سمندری بادل اپنے عروج پر آئیں گے جو اس سسٹم سے ملاپ کر کے اس سسٹم کو مزید مضبوط بنا دیں گے

جس سے سسٹم میں بارش برسانے کی صلاحیت زیادہ ہو جائے گی۔کراچی میںسمندری بادلوں سے ساحلی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت بونداباندی متوقع۔ 25 ماہرین موسمیات کے تجزیے کے مطابق اس سال ملک بھر میں مجموعی طور پر معمول کے مطابق (95-105%) بارش کے 83 فیصد امکانات ہیں. جبکہ معمول سے زائد بارشوں کے 17 فیصد امکانات ہیں. جبکہ پنجاب اور کشمیر میں معمول سے زائد (105-120%) اور معمول سے انتہائی زائد(120%>) بارشوں کا امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔