شہزاد رائے اور سجل علی کی میوزک ویڈیو’تم ہو تو’ ریلیز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے صدا بہار پرکشش گلو کار شہزاد رائے اور صف اول کی خوبرو اداکارہ سجل علی کی میوزک ویڈیو ریلیز کردی گئی۔
شہزاد رائے اورسجل علی دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پر اپنے اس نئے گانے’تم ہو تو’ویڈیو شیئر کردی ہے ۔
View this post on Instagram
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دونوں نے لکھا کہ مردوں کو نوکری نہ ملے تو وجہ پوچھتے ہیں، عورتوں کو نوکری ملے تو وجہ پوچھتے ہیں۔
اس گانے کی ویڈیو میں شہزاد رائے اور سجل علی نے میاں بیوی کا کردار نبھایا ہے، اس گانے میں سجل نوکری کرنے کی خواہشمند ہیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے شوہر کا سہارا بننا چاہتی ہیں لیکن شہزاد انہیں نوکری کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔
شہزاد رائے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہیں کہ نہیں؟
ویڈیو میں دیکھیں۔۔۔