’ہمارے گانے چرانا بندکرو‘، ابرارالحق کا کرن جوہر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور پاکستانی گلوکار اور سیاسی رہنما ابرار الحق نے بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر اور ہدایت کار ابرارالحق کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
ابرار الحق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے مداح یہ سوال کررہے ہیں کہ آپ ‘نچ پنجابن’ کی چوری پر بھارتی فلمساز کرن جوہر کے خلاف عدالت کیوں نہیں جارہے؟ تو بتادوں جی ہاں میں کورٹ جاوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی بات نہیں ہوتی کہ آپ نے یوٹیوب پر کریڈٹ دے دیا میں نے آپ کو گانا دیا ہی نہیں ہے تو فکر نہ کریں کورٹ میں ملاقات ہوگی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


اس سے قبل بھی کرن جوہرکو اپنی ٹوئٹ میں ابرارالحق نے ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کرن جوہر جیسے پروڈیوسرکو میرا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا گیاہے جس کی ہرگزاجازت نہیں دوں گا‘۔