’مجھے چھوٹے چھوٹے ہارٹ اٹیک ہورہے ہیں‘،کبریٰ خان بڑھتی عمر کیوجہ سے پریشان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ کبریٰ خان اپنی بڑھتی عمر کیوجہ سے پریشان ہو گئیں۔سوشل میڈیا پرکنزہ نامی ایک مداح نے کبریٰ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی 13 دنوں کے بعد 29 سال کا ہونے جارہا ہے؟
اداکارہ کبریٰ خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ “برائے مہربانی مجھے یاد نہ دلائیں، پہلے ہی یہ سوچ کر مجھے چھوٹے چھوٹے ہارٹ اٹیک ہورہے ہیں۔”
واضح رہے کہ کبریٰ خان 16 جون 2022 کو 29 سال کی ہوجائیں گی جس پر اداکارہ کو ان کی مداح نے عمر یاد دلائی تھی۔
واضح رہےکہ کبریٰ خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں ، اس سے قبل ایک مداح نے کبریٰ سے کہا تھا کہ آپ گوہر رشید سے شادی نہیں کرنا اس پر کبریٰ نے وضاحت دی تھی کہ ہم صرف بہت اچھے دوست ہیں۔