نومنتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کی اسلام آباد آمد، قافلے میں کتنی گاڑیاں شامل تھیں؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیرکے نومنتخب وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی وزرات عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد 21گاڑیوں کے قافلے میں اسلام آباد پہنچے۔عبدالقیوم نیازی کے شاہی پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر بھی وائر ل ہو رہی ہے جس میں گاڑیوں کی طویل قطار کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔


واضح رہے کہ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں، عبدالقیوم نیازی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے اور انہو ں نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ حاصل کئے تھے۔

وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔