پرچی پڑھنے میں غلطی ، ریحام خان نے عمران خان کو پھر شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا، ٹویٹر پرطنزیہ ردِ عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان دوران تقریر گڑبڑا گئے جس پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16سو 180 تھی تاہم پرچے پر لکھے ہوئے اعداد و شمار پڑھنے میں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے دوبارہ پرچے میں دیکھتے ہوئے پوری بات بتائی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ریحام خان نے بھی اس پر ردعمل دیا اور کہا کہ ‘پرچی نہیں پرچہ دیا تھا، پھر بھی نہیں پڑھ سکا۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ریحام خان نے کہا کہ ‘جو لوگ عمران خان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں ان کا بھی ریاضی میں یہی حال ہوگا، ان میں سے زیادہ تر چیک لکھنے کے قابل بھی نہیں ہوں گے۔