شاہ رخ خان نے خواتین کیساتھ کام کرکے کیا سیکھا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک بار اس بارے میں بات کی تھی کہ وہ بچپن سے ہی خواتین کے درمیان پلے بڑھے ہیں اور اُنہوں نے کئی خواتین کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے۔
شاہ رخ خان 56 سال کے ہیں لیکن وہ اب بھی ناصرف اپنی شخصیت بلکہ خواتین کی عزت و احترام کرنے کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اداکار کی خواتین مداحوں کی تعداد زیادہ ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم، 2018 ایونٹ میں شاہ رخ خان نے ان تمام چیزوں کے بارے میں کھل کر بات کی جو انہوں نے اپنی خواتین ساتھی کارکنوں کے بارے میں دیکھی ہیں۔
شاہ رخ نے کہا کہ ’میں 14 سال کا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوا تو میرے ساتھ میری ماں تھی، میری والدہ کا کوئی بھائی نہیں تھا اور ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا، پھر میری والدہ کا انتقال ہوگیا۔‘اداکار نے کہا کہ ’اُس کے بعد، میری شادی ہوئی اور میں نے اپنی بیوی اور پھر بیٹی کے ساتھ زندگی گزارنا شروع کی، اسی دوران، جب میں اداکار بنا تو میں نے خواتین اداکاروں کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے ذہن میں عورت کا پورا تصور تب بدل گیا جب میں نے خواتین کے ساتھ کام کرنا شروع کیا، وہ مجھ سے زیادہ محنت کرتی ہیں، وہ میرے سیٹ پر آنے سے چار یا پانچ گھنٹے پہلے آتی ہیں۔‘شاہ رخ خان نے کہا کہ ’یہ ایک آدمی کی دنیا ہے اور انہوں نے مجھے سکھایا ہے کہ مجھے ان سے درخواست کرنی ہے کہ ان کی ہاں میں ہاں ملائیں، کبھی منتیں کریں، کئی بار بھیک مانگیں لیکن کبھی عورت کو مجبور نہ کریں۔‘