پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی ا ے ) نے جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ مسافروں کے لئے جشن آزادی پر تمام اندرون ملک پروازوں پر 14فیصد ڈسکاﺅنٹ دیا جائے گا جبکہ یہ پیش کش 14تا 16اگست تک سفر کرنے والوں تک محدود رہے گی۔
دوسری جانب پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت سیالکوٹ ائیرپورٹ پر مہیا کی جائے گی اور پی آئی اے کی پروازیں 12 اور 13 اگست کو سیالکوٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گی۔