بالی ووڈ کے وہ مشہور اداکار جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد اپنا نام تبدیل کر لیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ میں اصل نام کے بجائے نقلی نام رکھنے کا کافی رجحان پایا جاتا ہے اور کئی اداکاروں اور اداکارﺅں کو ہم ان کے نقلی نام سے جانتے ہیں۔
بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکار ہیں جنہیں ان کے نقلی ناموں کی وجہ سے شہرت ملی اور آج ہم ان کو ان کے نقلی ناموں سے ہی جانتے ہیں۔بالی ووڈ کے وہ مشہور اداکاراور ادکارائیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد اپنا نام تبدیل کیا وہ یہ ہیں۔
پریتی زنٹا
دائیں گال پر ڈمپل رکھنے والی بالی ووڈ کی امیرترین اداکارہ پریتی زنٹا پنا اصل نام شاذونادر ہی ظاہر کرتی ہیں، اسی لئے بہت ہی کم لوگ ان کے اصل نام سے واقف ہیں ۔
ان کا اصل نام ہی’ پریتم زنٹا سنگھ‘ ہے۔
کترینہ کیف
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے نام اور کام سے توہر کوئی واقف ہی ہے، ان کا شمار اس وقت انڈسٹری کی بڑی اداکاراوٴں میں کیا جاتاہے۔
بہت کم لوگ ان کے اصل نام سے واقف ہیں جوکہ کیٹ ٹرکوٹے ہے ۔
ملیکا شراوت
ایک انٹرویو کے دوران ملیکا شراوت کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فلموں میں آنے کا ارادہ کیا تھا تو والد نے کہا تھا کہ یہ فلموں میں جاکر خاندان کا نام بدنام کرے گی، میں اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے بتایاکہ ان کا اصلی نام ریما لامبا تھا، جو انہوں نے بدل کر ملیکا شراوت رکھ لیا تھا۔بولڈ اداکارہ نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے والد سے کہہ دیا کہ آپ کیا مجھ سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے میں ہی آپ کے نام سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں
سلمان خان
بالی ووڈ کی تاریخ میں کئی فنکار ایسے ہیں جنہیں بہت شہرت ملی اور سلمان خان بھی انہیں میں سے ایک ہیں۔
سپراسٹار اور دبنگ کے نام سے فلم انڈسٹری میں خاص مقام رکھنے والے سلمان خان کے اصل نام کے بارے میں دنیا نہیں جانتی۔
سلمان خان کا اصل نام عبدالرشید سلیم سلمان خان ہے۔
امیتابھ بچن
بہت ہی کم لوگوں کو شاید یہ بات معلوم ہے کہ امیتابھ بچن کا نام ”انقلاب “ تھا جو ان کے والد ہری ونش رائے بچن نے آزادی ہند کے وقت مشہور ہونے والے نعرے ”انقلاب زندہ باد“ سے متاثر ہوکر رکھا تھا تاہم بعد میں ان نام تبدیل کرکے”امیتابھ“ رکھ دیا۔
رجنی کانت
رجنی کانت بھارت کے ایک اور بڑے اسٹار ہیں جن کا اصل نام شواجی گائیکواڈ تھا لیکن پھر انہوں نے مشہور ہدایتکار بالاچندر کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کرکے رجنی کانت رکھ لیا۔
سنی لیون
کینیڈین انڈین خاندان میں پیدا ہونے والی اداکارہ سنی لیون کا اصلی نام کرنجیت کور ہے۔
ان کا فلمی نام سنی دراصل ان کے بھائی کا اصل نام ہے۔
اکشے کمار
بالی وڈ میں ’خطروں کے کھلاڑی‘ کے نام سے مشہور اکشے کمار کا اصلی نامی راجیو اوم بھاٹیا ہے۔
اکشے کمار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی پہلی فلم ’آج‘ میں فلم کے مرکزی کردار کمار گورو کا نام ’اکشے‘ تھا۔