اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری دفاتر میں ای فائلنگ سسٹم کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے . این آئی ٹی بی نے تمام وزارتوں میں الیکٹرانک فائلنگ سسٹم مکمل نافذ کر دیا .
ای آفس نظام سےقومی خزانے سے لاکھوں روپےکی بچت ہوگی .
وزارت آئی ٹی کے مطابق وزارتوں کے ماتحت محکموں میں بھی ای آفس کا نفاذ شروع ہو گا .
بلوچستان اور سندھ حکومت نے صوبائی کابینہ کے لیے ای کیبنٹ پورٹل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے . دونوں صوبائی حکومتوں نے ای کیبنٹ پورٹل تیارکرنے کی درخواست کی ہے .
اقتصادی زونز کےلئے بھی ایک جدید ترین ڈیجیٹل پورٹل تیار کر لیا گیا ہے . اقتصادی زونز کے لئے تیار پورٹل کا جلد افتتاح کردیا جائے گا .