بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر اور نام آخر کار مداحوں کو بتا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈاداکارہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کا نام اور واضح تصویر آخر کار مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہیںتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسٹاگرام پر کرینہ کپور نے اپنی پہلی کتاب ’کرینہ کپور پریگننسی بائبل‘ لانچ کی جس میں انہوں نے دورانِ حمل پیش آنے والے واقعات اور تجربات کا احاطہ کیا ہے

جب کہ کتاب میں دوران حمل خوش رہنے اور دیگر مسائل کے حل بھی پیش کیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کتاب کے آخری چند صفحات تک اداکارہ کی جانب سے اپنے دوسرے بیٹے کو جے کہہ کر مخاطب کیا گیا، کتاب کے آخری صفحہ پر کرینہ کپور کے حمل اور حمل کے بعد کی چند تصاویر موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ تصاویر میں درج کیپشن میں ہی اداکارہ کی جانب سے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر ہونے سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ نے کتاب کے آخری صفحے پر دوسرے بچے کی تصویر بھی شیئر کی جس میں کرینہ کو جہانگیر پر جھکے انہیں پیار کرتے دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ کی جانب سے پہلی مرتبہ دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کی گئی ہے کیوں کہ اب تک مداحوں سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں بچے کا چہرہ چھپا ہوا دکھایا گیا تھا۔