’’’ہیرا منڈی‘‘ میں کوئی بھی کردار دے دیں ، مفت کروں گی‘ معروف اداکارہ نے سنجے لیلا بھنسالی کو پیشکش کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کو آفر دی ہے کہ وہ اپنی ویب سیریز ہیرا منڈی میں کوئی بھی کردار دے دیں ، عالیہ بھٹ اسے مفت میں کریں گی ، مگر سنجے لیلا بھنسالی نے عالیہ کی یہ آفر ٹھکرا دی ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے عالیہ کی مفت کردارادا کرنے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہیرا منڈی کو نیٹ فلیکس پروڈیوس کر رہی ہے ، ہر اداکار کو اس کے کردار کے مطابق پیسے دئے جائیں گے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویب سیریز ہیرا منڈی کے کردار کون ہوں گے اس بارے میں شائد فیصلہ کرلیا گیا ہو مگر باضابطہ اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔