ہماری حکومت کے لگائے ایل این جی کے سستی بجلی پاور پلانٹ عمران خان کے نہ چلانے سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ اور چوری کے الزامات پر سیاست کی ہے،ایل این جی کے سستی بجلی کے پاور پلانٹ جو ہماری حکومت نے لگائےتھےان کو عمران خان کے نہ چلانے سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ،اگر یہ ایل این جی پاور پلانٹ کی مخالفت نہ کرتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم حکومت چھوڑ کرگئے تھے تو لیاقت علی خان سے لے کرخان صاحب سے پہلے تک کا قرضہ 25 ارب تھا اور اکیلے عمران خان کی حکومت نے پونے چار سال میں 20 ارب قرضہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب پتہ چلا کہ ہماری حکومت جارہی ہے تو انہوں نے جان بوجھ کر تیل کی قیمتیں کم کردیں اور اس طرح جان بوجھ کر ہمارے لئے مشکلات پیدا کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے تیل کا 300 روپے ایک لیٹر کا فروری 2022 میں معاہدہ کیا تھا جس کا بوجھ براہ راست ہماری حکومت پر پڑا،ہم نے کوئی خوشی سے تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں بلکہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے بڑھانی پڑی ہیں،ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے تین پاورپلانٹ بند پڑے ہیں،کپیسٹی پوری نہیں تھی اس لئے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اب ہم نے مزید پاور پلانٹ چلانے شروع کئے ہیں جن کیلئے فیوئل منگوا لیا گیا ہے جس سے یکم جولائی سے پہلے 36 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنی شروع کردیں گےاس سے لوڈ شیڈنگ ختم ہوسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خا ن کی روس سے سستا تیل لینے والی بات جھوٹ پر مبنی ہے ،روس سے ہم نے گندم اور تیل کی بات شروع کی ہے اگر سستا تیل اور گندم ملی تو ہم ضرور خریدیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے غریبوں کیلئے 2 ہزار کی امداد کا بجٹ بنایا ہے جو غریبوں کو ہر مہینہ دیا جائے گا تاکہ ان پر بوجھ کم پڑے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مشکلات پیدا کرنے کی وجہ سے ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا ہماری مجبوری تھی،اگلے سال ہمیں 21 ارب ڈالرز قرضے کی مد میں واپس کرنے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں فاٹا میں ترقیاتی کام کئے جائیں گے جو کہ عمران خان کی حکومت نے نہیں کئے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تین چیزوں کواہمیت دی گئی ہے جن میں ایگریکلچر،ایکسپورٹ اور گروتھ ہیں۔

Recent Posts

جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت کیس میں عدالتی معاون کا تقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت…

3 mins ago

پاکستان کو 10 ماہ میں 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور…

9 mins ago

ہر چیز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، آئی ایم ایف کی شرائط نے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف )نے نئے بیل آئوٹ پیکیج کے…

26 mins ago

آٹو انڈسٹری کی آئندہ بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیاں مہنگی کرنے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو انڈسٹری کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال 2024-25 کے…

34 mins ago

میچ ہارنے کے بعد ممبئی انڈین کی مالکن نیتا امبانی نے روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کیلئے دوٹوک پیغام دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) انڈین پریمئیر لیگ جہاں تنازعات کے ساتھ جاری ہے، وہیں اب ممبئی…

39 mins ago

کراچی؛ گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جھلس گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکےسے بچوں اور خواتین سمیت…

47 mins ago