سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ IMF کی منظوری سے منسلک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں۔
وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافے کی بجائے ایڈہاک الاؤنس دینا چاہتی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایڈہاک الاؤنس دینے کے لئے بھی آئی ایم ایف کی رضامندی ضروری ہے، آئی ایم ایف کی منظور کردہ تجاویز ہی بجٹ کا حصہ ہوں گی۔