سعودی شخص کی امبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ کو سعودی شخص نے شادی کی پیشکش کردی ہے۔امبر ہرڈ جوکہ ورجینیا میں ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب اپنے سابق شوہر، اداکار جانی ڈیپ کے 15 ملین ڈالر کی مقروض ہیں۔
حال ہی میں ایک سعودی شخص نے اداکارہ کو ایک پیغام میں ان کے مسائل حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک وائس نوٹ وائرل ہورہا ہے، اس وائس نوٹ میں ایک آدمی کو عربی میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’ امبر، چونکہ تمام دروازے آپ پر بند ہو رہے ہیں، اس لیے آپ کے پاس اب میرے سوا کوئی نہیں جوکہ آپ کی دیکھ بھال کرے۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Bee4andafter_kw 🇰🇼 (@bee4andafter_kw)


اس سعودی شخص نے مزید کہا کہ’میں نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں اور آپ سے بدتمیزی کرتے ہیں، اس لیے میں نے آپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
اس شخص نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’اللّٰہ ہم دونوں کو خوش رکھے۔ تم ایک نعمت ہو لیکن لوگوں کو قدر نہیں، میں آپ کے لیے اس بوڑھے آدمی سے بہتر ہوں۔‘
خیال رہے کہ اداکار جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ، اداکارہ امبر ہرڈ کے خلاف واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھے گئے ایک آرٹیکل پر مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں امبر ہرڈ نے جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔
جانی ڈیپ نے امبر ہرڈ کی جانب سے لکھے گئے اس آرٹیکل کی وجہ سے کئی بڑے پراجیکٹس بشمول ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کو کھویا اور اُنہیں گھریلو تشدد کے الزامات کی وجہ سے مشہور جریدے’دی سن‘ نے ’وائف بیٹر‘ کا لقب بھی دیا۔