یہ ذاتی تشہیر نہیں،وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کے خلاف دائر درخواست خارج کردی . فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ وزیراعظم کی ذاتی تشہیر نہیں ہے .


اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کے خلاف دائر درخواست پرسماعت ہوئی . اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست خارج کردی .
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا . فیصلے کے مطابق اشتہار میں ایسا کوئی مواد موجود نہیں جسے وزیراعظم کی ذاتی تشہیر قرار دیا جا سکے .
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے بڑی احتیاط سے اخبارات میں چھپے اشتہارات کا جائزہ لیا . اشتہارات وزیراعظم کی ذاتی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان اور ترکی کے خصوصی تعلقات سے متعلق ہیں . اخباری اشتہار میں ترک صدر کی تصویر بھی لگائی گئی ہے .
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ عدالت معاملے میں دخل دے کر اشتہارات کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتی . . پاکستان اور ترکی کے عوام کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اشتہار جاری کرنے سے گریز بھی کیا جا سکتا تھا . فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ عدالت بصورت دیگر بھی بلاجواز پاکستان ترکی تعلقات کے اشتہار کو متنازعہ نہیں بنائے گی .

. .

متعلقہ خبریں