تیل اور بجلی کی بچت کیسے کی جائے؟ خواجہ آصف نے فارمولہ بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تیل اور بجلی کی بچت کیسے کی جائے؟؟ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے فارمولہ بتا دیا، کہتے ہیں موجودہ حالات میں سارے ملک میں ہفتے میں دو دن یعنی ہفتہ اوراتوار پوری تعطیل ہونی چاہیے، اورجمعہ کے روز آدھا دن کام کیا جائے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے، سڑکوں پہ ٹریفک کم ہو گی.تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہو گی.کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔
یاد رہے ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 793 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار207 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 4 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 190میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 520 میگاواٹ ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ16 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریجن میں بھی 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

Recent Posts

’بلیو اسکائی‘ سوشل ایپ کیا ہے، روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…

2 mins ago

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

12 mins ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

23 mins ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

45 mins ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

52 mins ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

58 mins ago