سونم کپور کی شوہر کے ہمراہ دلکش تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورماں جیسے اہم ترین عہدے پر فائز ہونے کو تیار ہیں، لیکن حاملہ ہونے کے باوجود ان کی خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے، بلکہ مزید نکھار پیدا ہوگیا ہے۔
اداکارہ سونم کے شوہر آنند آہوجا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ سونم کو ان کے شوہر کے ہمراہ اٹلی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by anand s ahuja (@anandahuja)


اس سے قبل سونم نے آنند کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا تھا کہ، ‘میرا دل اور زندگی’۔ سونم نے مزیدار کھانوں کی جھلک بھی دکھائی۔

سونم کپور نے اب اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ اٹلی کے سفر کی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں

سونم کپور پیلے رنگ کی ڈریس میں اپنے بیبی بمپ کو فلا نٹ کرتی نظر آ رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ سونم کپور نے فوٹو ایند ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھیں۔

انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں انہیں سیاہ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ ان دنوں فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔
جلد ہی ماں بننے کا سُکھ پانے والی سونم کپور نے جب سے اپنے حاملہ ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، تب سے وہ ایک کے بعد ایک فوٹو شوٹ کرا رہی ہیں۔