عائزہ نے بالی ووڈ ہدایتکاروں کی فلم آفر کیوں ٹھکرائی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے مداح پاکستان سمیت بھارت میں بھی موجود ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک پرانے انٹرویو کا کلپ کا فی گردش کر رہا ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان اپنے شوہر اور نامور اداکار دانش تیمور کے ہمراہ موجود ہیں ، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر بات کی۔
نامور اداکار و میزبان احسن خان نے اس دوران بتایاکہ میں بھارت میں تھا تو بالی ووڈ کے ہدایتکار و پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے عائزہ خان کے بارے میں بات کی کہ آپ میری فلم کے لیے اس اداکارہ کو سائن کروادیں۔
احسن خان نے کہا کہ جب میں نے سنجے لیلا بھنسالی کو بتایا کہ عائزہ شادی شدہ ہے اور ان کے بچے بھی ہیں تو اُنہوں نے کہا کہ پھر تو یہ اپنے بچوں کو چھوڑ کر یہاں فلم کرنے نہیں آسکیں گی۔
میزبان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عائزہ خان سے سوال کیا کہ آپ نے آفر ہونے کے باوجود بھی بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟
عائزہ خان نے جوا ب دیتے ہوئے کہاکہ مجھے بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کا فون آیا تھا اور انہوں نے مجھے اپنی فلم میں کام کرنے کی آفر کی تھی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ امتیاز علی کی فلم کی اسکرپٹ بالکل ویسی ہی تھی جیسی میں چاہتی ہوں اور انہوں نے مجھے کہا تھا کہ آپ پہلے دانش کو یہ اسکرپٹ دکھا دیں اگر وہ راضی ہوجاتے ہیں تو مجھے بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے دانش سے فلم کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے مجھے کہا کہ میں تمہارے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالوں گا، تم نے اپنے کیرئیر میں ہمیشہ درست فیصلے کیے ہیں لہٰذا یہ فیصلہ بھی تمہارا ہی ہے۔
عائزہ خان نے کہا کہ میں نے فلم کرنے سے انکار کردیا کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ میں پہلے پاکستان میں فلم کروں اور اس کے بعد کسی دوسرے ملک میں کروں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر بھارت میں فلم کروں گی تو پہلے اسکرپٹ اچھے سے دیکھوں گی کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ میں کوئی ایسی فلم کروں جو میری حدود کے خلاف ہوں یا جس سے مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔