نیہا کے بعد اداکار پنکج کا بھی پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا پیغام
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی نے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام شئیر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار پنکج ترپاٹھی نے اپنےپیغام میں پاکستانیوں کے لیے کہا کہ’سب ہی پاکستانی مداحوں کا بہت شکریہ اور بہت ساری نیک تمنائیں، اُنہیں پاکستانی شہروں، لاہور، کراچی اور راولپنڈی سے مداحوں کے پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں۔‘
پکنج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ’میری طرف سے سب ہی پاکستانی مداحوں کے لیے بہت سارا پیار۔‘گزشتہ دنوں ایک تقریب میں شرکت کے دوران بھارتی کلوگارہ نیہا ککڑ کی جانب سے پاکستانی گلوکاروں کی خوب تعریفیں کی گئی تھیں۔نیہا ککڑ کے بعد اب پنکج ترپاٹھی کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنے پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں شرکت کے دوران نیہا ککڑ کا کہنا تھا مجھے عاطف اسلم سمیت دیگر پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ گانے میں بہت مزہ آتا ہے۔گلوکارہ نے کہا تھا کہ پاکستانی گلوکاروں اور ٹیلنٹ کا کوئی ثانی نہیں، پاکستان میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے۔نیہا ککڑ نے مزید کہا تھا کہ میں اپنے پاکستانی مداحوں کی محبت کے لیے شکرگزار ہوں۔