ایف آئی اے نے تاجر کو بلیک میل کرنے پر مشہور ماڈل و اداکارہ افرا خان کو گرفتار کرلیا
لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تاجر کو بلیک میل کرنے پر مشہور ماڈل و اداکارہ افرا خان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ و ماڈل افرا خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تاجر کو بلیک میل کرنے پر گرفتار کرلیا ،
ایف آئی اے کے مطابق ماڈل افرا خان نے ایک تاجر کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد اداکارہ نے تاجر کو بلیک میل کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا جب کہ تاجر نے اب تک 5 لاکھ روپے بھی ماڈل کے بینک میں ٹرانسفر کیے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ماڈل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور اس حوالے سے ماڈل سے مزید تفتیش جاری ہے۔