احمد علی بٹ نے عمران خان اور شہباز شریف کی حکومتوں میں فرق واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبزانڈسٹری کے ورسٹائل اداکار، میزبان اور گلوکار احمد علی بٹ نے عمران خان اور شہباز شریف کی حکومتوں میں فرق واضح کردیا . احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں گزشتہ اور موجودہ حکومت کا موازنہ کیا گیا ہے .


احمد علی بٹ نے اپنی اسٹوری میں اردو زبان میں لکھا ایک پرچے کا اسکرٹ شوٹ بھی لگایا ، جس میں درج ہےکہ ‘مہنگائی مکاؤ مارچ کے نام پر بننے والی امپورٹڈ حکومت کی 50 دن کی کارکردگی’ .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اس کے ساتھ ہی ساتھ ہی عمران خان اور شہباز شریف کی حکومتوں میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتیں اور عوام کو دی گئی سہولیات کے حوالے سے اعداد وشمار لکھے تھے .
احمد علی بٹ کی مذکورہ وائرل انسٹاگرام اسٹوری پر صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے . اس سے قبل احمد علی بٹ نے کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کو پیٹرول میں کھانا پکانے کا مشورہ دیا تھا .
احمد علی بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کی اور اس صورتحال پر اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ‘اب وقت آگیا ہے کہ کھانا پیٹرول میں پکانا شروع کیا جائے’ .

یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اکثر احمد علی بٹ سیاسی اور معاشی حالات پر تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں