مہوش حیات نے صبا قمر کیساتھ کیا کیا؟ویڈیو دیکھیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہصبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔وائرل ویڈیو میں صبا قمر نے مہوش حیات کے بارے اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ باتیں شیئر کیں۔اداکارہ صبا قمر نے مہوش حیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے انہیں 11 بجے کال کی اور وہ صرف 2 گھنٹے کے مختصر نوٹس پر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل میں مہوش کے بارے میں بہت سن رہی تھی کہ شاید وہ بیرون ملک ہوں لیکن میں نے سوچا کہ پہلے خود پتہ کرلوں کہ وہ ادھر ہیں کہ نہیں۔
صبا قمر کا کہنا تھا کہ مجھے بہت اچھا لگا کہ وہ میرے لئے آئیں ، اتنا پیار دیا اور پھر سینما سے باہر نکلتے ہوئے ہاتھ پکڑ کے میرے ساتھ یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے گانا بھی گایا۔
صبا قمر نے مہوش حیات سے محبت کا اظہار کرتے کہا مہوش آئی لو یو۔
View this post on Instagram
اداکارہ مہوش حیات نے صبا قمر کی نئی فلم کملی کے حوالے سے اپنی رائے شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام سٹوری میں ایک پوسٹ کی تھی اور اس کے ساتھ پوری ٹیم کی محنت کو بھی سراہا۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم کملی کی پرموشن پریمیئرز میں مصروف ہیں۔