پاکستان سیدھے راستے پر آچکا،حکومت کا ہدف ملک میں سرمایہ کاری لانا ہے، وزیرا عظم عمرا ن خان

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرا عظم عمرا ن خا ن نے کہا ہے کہ پاکستان اب سیدھے راستے پر آچکا ہے، کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم سے کم ہوچکا ہے اب حکومت کا ہدف ملک میں سرمایہ کاری لانا ہے . تفصیلات کے مطابق کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم (ایس ایل اینڈ ٹی ایس) کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ جس طرح ماضی میں ہم آگے بڑھ رہے تھے، اپنے صلاحیت کے مطابق اپنی منزل نہیں حاصل کرسکے، اب پھر سے کوشش ہورہی ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں، ہم اب 7 ہزار 400 ٹن کو لفٹ کرسکیں گے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے ملک غیر ملکی زرمبادلہ بچائیں گے .

عمرا ن خان نے کہا کہ ہم نے اپنی قوت نہیں پہچانی، انسان میں یہ صلاحیت ہے کہ اپنے بازو سے بوجھ اٹھاتا رہے تو وہ مضبوط ہوگا اگر انہیں استعمال کرنا چھوڑ دیں تو وہ ناکارہ ہوجائیں گے . وزیر اعظم نے کہا کہ قومیں بھی اس طرح ہوتی ہیں جو فیصلہ کرلیں کہ سب کچھ خود کریں گی تو اللہ قوم کو مضبوط کردیتا ہے . قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا . اس دوران وزیر اعظم کو کے پی ٹی کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی جہاں انہوں نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کیا . . .

متعلقہ خبریں