کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرا عظم عمرا ن خا ن نے کہا ہے کہ پاکستان اب سیدھے راستے پر آچکا ہے، کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم سے کم ہوچکا ہے اب حکومت کا ہدف ملک میں سرمایہ کاری لانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم (ایس ایل اینڈ ٹی ایس) کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ جس طرح ماضی میں ہم آگے بڑھ رہے تھے، اپنے صلاحیت کے مطابق اپنی منزل نہیں حاصل کرسکے، اب پھر سے کوشش ہورہی ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں، ہم اب 7 ہزار 400 ٹن کو لفٹ کرسکیں گے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے ملک غیر ملکی زرمبادلہ بچائیں گے۔
عمرا ن خان نے کہا کہ ہم نے اپنی قوت نہیں پہچانی، انسان میں یہ صلاحیت ہے کہ اپنے بازو سے بوجھ اٹھاتا رہے تو وہ مضبوط ہوگا اگر انہیں استعمال کرنا چھوڑ دیں تو وہ ناکارہ ہوجائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ قومیں بھی اس طرح ہوتی ہیں جو فیصلہ کرلیں کہ سب کچھ خود کریں گی تو اللہ قوم کو مضبوط کردیتا ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔اس دوران وزیر اعظم کو کے پی ٹی کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی جہاں انہوں نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کیا۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…