سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 21 ہزار 742 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا تین ڈالر اضافے سے 1854 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔