اس مشکل وقت میں حکومت عوام کیساتھ کھڑی ہے، ریحام خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ، فلم پروڈیوسر اور اینکر ریحام خان ایک بار پھر موجودہ حکومت کے حق میں بول پڑیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ریحام خان نے کہا ہے کہ حکومت مشکل معاشی حالات سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ حکومت تسلیم کر رہی ہے کہ مشکل حالات ہیں اور وہ اس مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔


ریحام نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ حکومت تو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے ان کا مذاق اڑاتی تھی۔