اس مشکل وقت میں حکومت عوام کیساتھ کھڑی ہے، ریحام خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ، فلم پروڈیوسر اور اینکر ریحام خان ایک بار پھر موجودہ حکومت کے حق میں بول پڑیں . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ریحام خان نے کہا ہے کہ حکومت مشکل معاشی حالات سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے .

اچھی بات یہ ہے کہ حکومت تسلیم کر رہی ہے کہ مشکل حالات ہیں اور وہ اس مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے .


ریحام نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ حکومت تو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے ان کا مذاق اڑاتی تھی .

. .
Ad
متعلقہ خبریں