کراچی، بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف لانڈھی فیوچر کالونی اور ناظم آباد نمبر 2 کے علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔شدید گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 19 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔
رات کے اوقات میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہات میں بھی بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد کے علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ پشاور، صوابی اور کوہاٹ میں بھی لوڈشیڈنگ کی بُری صورتحال ہے۔