بینک اور وزارت کی نااہلی، حج کیلئے اپلائی کرنیوالے سیکڑوں رل گئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حج 2022 کیلئے اپلائی کرنے والے سیکڑوں درخواست گزار بینک اور وزارت مذہبی امور کی نااہلی کی وجہ سے رل گئے ہیں۔
قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے 12 سو سے زائد درخواست گزار پھنس گئے۔ وزارت مذہبی امور حل تلاش کرنےمیں ناکام ۔کئی روز گزرنے کے باوجود ابھی تک وزارت کوئی حل تلاش کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔
درخواست گزاروں نے کامیابی میسج ملنے پر 9 مختص بینکوں میں رقوم بھی جمع کروا دیں۔بینکوں کی جانب سے بروقت وزارت کو ڈیٹا آپ ڈیٹ نہ کرنے پر درخواست گزار ناکام قرار دیدیے گئے۔
درخواست گزار بینکوں میں مکمل رقوم کی ادائیگی کے باوجود ناکام ہوگئے۔وزارت مذہبی امور متاثرہ درخواست گزاروں کو صرف طفل تسلیاں دے رہی ہےْ، اس نے سارا ملبہ بینکوں پر ڈال دیا ہے ۔وزارت مذہبی بینکوں پر جرمانہ عائد کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔