نئے مالی سال کیلئے پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 587 ارب ہوگا، ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کے آئندہ مالی سال 2022-23 کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق پہلا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ نے بتایا کہ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 587 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
جنوبی پنجاب کیلئے 35 فیصد بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پنجاب میں 13 میگا ترقیاتی پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ہر رکن کے لیے 50 کروڑ روپے ترقیاتی اسکیم کی تجویز پر غور ہو رہا ہے۔غیر ملکی قرضوں سے منصوبوں کے لیے 28 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعوں کے جاری اور نئے منصوبوں کے لیے 114 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔میگا منصوبوں کی تکمیل کے لیے 237 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ترجیحی منصوبوں کے لیے 20 ارب روپے کا بلاک ایلوکیشن فنڈ جبکہ پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت 15 ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز پر بھی کام ہو رہا ہے۔