تنقید کا شکار فریال محمود نے انسٹاگرام سے بریک لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ فریال محمود نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام سے بریک لے لیا۔حال ہی میں انہوں نے احسن خان کے شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنی شادی کے ختم ہونے، سونیا حسین پر حسد کے الزام اور حریم فاروق کی ظاہری شخصیت کے حوالے سے بیان دیا تھا۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کے بے باک انداز میں دیے جانے والے انٹرویو کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

کچھ صارفین دانیال راحیل سے شادی کے ختم ہونے کے حوالے سے سوال بھی کرتے دکھائی دے رہے تھے ایسے میں اداکارہ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی بند کردیا۔اگر ابھی آپ فریال محمود کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سرچ کرنا چاہیں تو ان کا کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ملے گا، اس کی جگہ ’یوزر ناٹ فاؤنڈ‘ کا ایک پیغام اسکرین پر آجائے گا۔