بھارتی سیاسی رہنما کے گستاخانہ بیان پر بالی ووڈ کے مسلم خانز خاموش کیوں؟ شان کا سوال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتیہ جانتہ پارٹی (بی جے پی) رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ومیزبان شان شاہد نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
فلم اسٹار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی رہنما نوپور شرما کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صرف ایک لفظ ’لعنت‘ لکھا ہے۔
Laaaaanat 🤮👺🖐🏾🖐🏾🖐🏾 pic.twitter.com/f4qSA4Pj1f
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) June 6, 2022
صرف یہی نہیں بلکہ شان نے اس حوالے سے بالی ووڈ کے سپراسٹار مسلم خانز( شاہ رخ خان ، سیف علی خان، سلمان خان اور عامر خان) کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔
View this post on Instagram
شان نے مزید کہا کہ کچھ اداکار اب بھی بی جے پی کے خلاف بولنے کے بجائے خاموش ہیں ، یہ کہتے تھے فنکار کی کوئی سرحد نہیں، سرحد نہیں ہوتی تو شرم تو ہوتی ہے یا وہ بھی بیچ دی؟
Kuch adaakaar ab bhi khamosh Hain 🇮🇳 bjp kai khilaaf bolnay sai .. yae kehtay thai fankaar ki koi sarhad nahi hoti ..bhai sarhad nahi hoti sharm tu hoti hai kai woh bhi baich di ? raise your voice condemn the hateful speech against our PROPHET PBUH..🙏🏼 ……. #banmodisindia
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) June 6, 2022
واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بی جی پے رہنما کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نوپور شرما کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے