سندھ حکومت کا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کرنے کیلئے نادرا کو خط

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سم بند کرنے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو خط لکھ دیا ہے۔ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر مظفر اوڈھو کے مطابق 31 اگست تک جس نے ویکسین نہیں لگوائی اس کی سم بند ہوجائے گی۔

ڈاکٹر مظفر اوڈھو کا کہنا تھا کہ افسوس ہے لوگ سم بند ہونے کے ڈر سے ویکسین لگوانے آرہے تھے۔انھوں نے کہا کہ 31 اگست سے پہلے لوگ ویکسین لگوالیں، اب تک صوبے میں 80 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔