مشی خان کو عامر لیاقت کی شادیوں سے کیا مسئلہ ہے؟ اداکارہ نے وجہ بتادی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ و میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کو ان کی شادیوں کے باعث آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبا ن نے مشی خان سے سوال کیا کہ انہیں عامر لیاقت کی شادیوں سے کیا مسئلہ ہے؟
اس کے جواب میں مشی خان کا کہنا تھا کہ مجھے عامر لیاقت کی شادیوں سے مسئلہ نہیں، وہ چاہیں تو 10 ہزار شادیاں کریں لیکن وہ جو شادی کے بعد اہلیہ کے ساتھ تصاویر اور ٹک ٹاک شیئر کرتے ہیں وہ نہ کریں ،کرنا بھی ہے تو اکیلے کریں ہمیں کیوں دکھاتے ہیں۔
مشی خان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی ایک شخصیت تھی وہ ایک پائے کے میزبان تھے ، عالم تھے۔
دوران گفتگو اداکارہ نے عامر لیاقت کی نقل کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ میں باہر جارہا ہوں؟ تو کیا ہوا جائیں اب، آپ کو کس نے روکا ہے؟
View this post on Instagram