رہائشی ویزا رکھنے والے دبئی میں داخلے کے اہل ہوں گے، نئی ہدایات جاری

دبئی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کہا ہے کہ دبئی کا رہائشی ویزہ رکھنے والے دبئی میں داخلے کے اہل ہوں گے، اس حوالے سے دبئی میں داخلے کیلئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں . ان ہدایات کے مطابق دبئی میں داخلے کیلئے اب پاکستانیوں کو ویکسی نیشن کارڈکی ضرورت نہیں ہوگی .

دبئی ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو داخلے کے لئے پہلے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا . تاہم 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور چار گھنٹے پہلے ریپیڈ ٹیسٹ کی شرط برقرار ہے . مسافروں کا دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا . دبئی سفر کرنے کی نئی ہدایات پاکستان، سری لنکا، نیپال اور بھارت سے آنے والے مسافروں پر لاگوہوں گی . . .

متعلقہ خبریں