ملکہ برطانیہ کی اولمپکس مقابلے جیتنے والے برطانوی کھلاڑیوں کو مبارکباد

برطانیہ (قدرت روزنامہ)ملکہ الزبیتھ نے برطانیہ ، شمالی آئرلینڈ اور کامن ویلتھ کے تمام کھلاڑی جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں ہونے والے مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھائی اور جیتے، انہیں مبارکباد دی ہے۔رائل فیملی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے خصوصی پوسٹ کی گئی ہے۔ملکہ کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’حالیہ ہفتوں میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں برطانیہ، شمالی آئرلینڈ ، اور کامن ویلتھ سے حصہ لینے والوں اور ان کی کامیابی پر میں مبارکباد دیتی ہوں۔‘

خصوصی پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ پچھلے سال کے منفرد اور مشکل حالات میں جو مہارت ،عزم اور سخت محنت ایتھلیٹس اور انکی ٹیمز نے دکھائی ہے وہ ہم سب کے لیے مثال ہے۔’تمام کھلاڑیوں کے لیے ملکہ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیاکہ’ میں اپنی نیک خواہشات کا ان سب سے اظہار کرتی ہوں جنہو ں نے اس غیر معمولی کامیابی میں حصہ لیا ہے۔‘