ملتان: سعودی عرب سے آنے والے 5 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

ملتان (قدرت روزنامہ)سعودی عرب سے ملتان آنے والے 5 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان ایئرپورٹ کے مطابق پانچوں مسافر غیر ملکی ایئرلائن سے ملتان پہنچے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ ان مسافروں میں 3 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔ترجمان ایئرپورٹ کے مطابق مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔