ملتان: سعودی عرب سے آنے والے 5 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

ملتان (قدرت روزنامہ)سعودی عرب سے ملتان آنے والے 5 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے . ترجمان ایئرپورٹ کے مطابق پانچوں مسافر غیر ملکی ایئرلائن سے ملتان پہنچے تھے .

انھوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ ان مسافروں میں 3 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے . ترجمان ایئرپورٹ کے مطابق مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیا گیا . ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں